باس گلوبل میڈیا بین الاقوامی اسپورٹس مینجمنٹ کلائنٹ کھلاڑیوں کے لیے اسپانسرشپ سنبھالے گا جن میں شامل ہیں: ڈیرن کلارک، لوئس اوستھوئزن، چارل شوارٹزیل اور لی ویسٹ ووڈ

پومپانو بیچ، فلوریڈا، 15 مئی 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

کارپوریٹ اسپانسرشپ اور مشاورتی گروپ باس گلوبل میڈيا نے آئی ایس ایم کے کلائنٹ کھلاڑیوں کی اسپانسرشپس اور تصدیق کی نمائندگی کو سنبھالنے کے لیے انٹرنیشنل اسپورٹس مینجمنٹ (ISM) کے ساتھ خصوصی شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔ آئی ایس ایم ایک بین الاقوامی اسپورٹس مینجمنٹ ایجنسی ہے جو معروف بین الاقوامی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتی ہے جن میں خاص توجہ گالف اور کرکٹ کھیلنے والوں پر مرکوز ہے۔ بی جی ایم وی پی برائے بزنس ڈیولپمنٹ ہیڈن ٹرے پیک کہتے ہیں کہ آئی ایس ایم کی کھلاڑیوں کی فہرست ستاروں سے مزین ہے، ہم بہترین کارپوریٹ اسپانسرز کے ساتھ سرفہرست صارفین کے ساتھ شراکت داری کا موقع ملنے پر خوش ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120329/FL79011LOGO-b)

آئی ایس ایم 1989ء میں سابق پیشہ ور گالفر اور موجودہ مینیجنگ ڈائریکٹر اینڈریو “چبی” چینڈلر کی جانب سے قائم کی گئی تاکہ یورپ کے پیشہ ور گالفرز اور کرکٹرز کی مینجمنٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ آئی ایس ایم اس وقت اپنے صارفین کی فہرست کو پروفیشنل فٹ بال/ساکر کھلاڑیوں تک بھی بڑھا رہا ہے۔ آئی ایس ایم کی فہرست میں اعلیٰ سطحی کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں میجر کے چیمپئنز ڈیرن کلارک، لوئس اوستھوئزن، اور چارل شوارٹزیل، اور ساتھ ساتھ سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی لی ویسٹ ووڈ بھی شامل ہیں۔ آئی ایس ایم دنیا بھر میں متعدد گالف ٹورنامنٹس کا بھی انتظام سنبھالتا ہے۔ چینڈلر نے کہا کہ “مجھے خوشی ہے کہ باس گلوبل میڈیا آئی ایس ایم صارفین کی نمائندگی کرے گا اوراس شراکت داری کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مواقع کے حوالے سے پرجوش ہوں۔”

کسی بھی آئی ایس ایم کے کھلاڑی کے لیے شراکت داری کے مواقع کے حوالے سے سوالات کے لیے بی جی ایم وی پی برائے بزنس ڈیولپمنٹ ہیڈن ٹرے پیک سے 1.561.289.7952 یا HT@BossGlobalMedia.com پر رابطہ کریں۔

ایتھلیٹک اور انٹرٹینمنٹ اسپانسرشپ میں عالمی رہنما

باس گلوبل میڈیا ایتھلیٹک اور انٹرٹینمنٹ اسپانسرشپ میں ایک عالمی رہنما ادارہ ہے جس کے صارفین دنیا بھر میں ہیں۔ بی جی ایم اسپانسرشپ، میڈيا اور انٹرٹینمنٹ مارکیٹنگ سروسز کے ذریعے کھلاڑیوں، کارپوریشنز، آرگنائزیشنز اور کاروباری اداروں کے لیے خدمات سے وابستہ ہے جس کا ہدف اپنے تمام صارفین کے لیے نتائج میں اضافہ کرنا ہے۔ بی جی ایم کی نمائندگی نے اعلیٰ سطح کی شخصیات، انجمنوں اور اداروں کے درمیان مشترکہ مفادات کی کئی شراکت داریوں کی راہ ہموار کی ہے۔

باس گلوبل میڈیا

ہیڈن ٹرے پیک

فون امریکہ: 800-385-0524

HT@BossGlobalMedia.com

www.bossglobalmedia.com

@BossGlobalMedia

   

You May Also Like