دنیا کی سب سے بڑی خوردہ ایسوسی ایشن نے تجارت بڑھانے کے لیے کینٹن میلے کا دورہ کیا

گوانگ چو، چین، 12 جون 2013ء/پی آرنیوزوائر –

ایک جانب 3.6 ملین امریکی اداروں کو تقویت بخشنے والی صنعت ہے۔ جو 42 ملین سے زائد افراد کے لیے ملازمتیں تخلیق کر رہی ہے اور سالانہ 2.5 ٹریلین امریکی ڈالرز پیدا کر رہی ہے۔

دوسری جانب، 200 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 210,000 بین الاقوامی ماہرین کے لیے سال میں دو مرتبہ منعقد ہونے والا میلہ ہے۔ جہاں ماہرین چین میں 25 ہزار کارخانوں اور فراہم کنندگان سے ملتے ہیں اور معاہدے کرتے ہیں، جو مصنوعات کی ایک غیر معمولی رینج پیش کر رہے ہیں۔

یہ این آر ایف، امریکہ کی نیشنل ریٹیل فیڈریشن، دنیا کی سب سے بڑی خوردہ تجارت کی انجمن، اور چین کا مشہور ترین تجارتی میلہ کینٹن میلہ ہیں۔

“مجھے اس میلے میں شرکت کرنے پر بہت فخر اور خوشی ہوئی۔ کینٹل میلہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔”

صدر اور سی ای او این آر ایف میتھیو شے نے حال ہی میں کینٹن میلے کا ایک اور دورہ کیا۔ میلے کے ڈپٹی ڈائریکٹر واننگ روشینگ کے ساتھ ملاقات میں شے کی موجودگی چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی دو طرفہ تجارت کے لیے نیک شگون تھی۔

وانگ نے عالمی سطح پرمعروف خوردہ انجمن کی حیثیت سے این آر ایف کو سراہا جو چین اور امریکہ کے درمیان تجارت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اس ششماہی ایونٹ سے امریکی خوردہ فروشوں کو مزید فائدے سمیٹنے میں مدد کے لیے کینٹن میلے اور این آر ایف کے درمیان شراکت داری کی تجویز دی۔

جواب میں شے نے کہا کہ وہ میلے سے سیکھنے کے لیے یہاں آئے، اور پیش گوئی کی کہ چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت آگے بڑھتی رہے گی۔ دوطرفہ تجارت میں آگے بڑھنے کی بہت زیادہ صلاحیت ہے: گزشتہ سال چین-امریکہ تجارت کل 484.7 ارب ڈالرز کی رہی، جو 1979ء میں 2.45 ارب ڈالرز تھی، اور اب دونوں ممالک بالترتیب ایک دوسرے کے دوسرے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔

شے نے مزید کہا کہ “این آر ایف اور چائنا فارن ٹریڈ سینٹر ایک مشترکہ ساتھ کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ یہ این آر ایف کو کینٹن میلے میں امریکی خوردہ صورتحال کو پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے، جبکہ نیو یارک میں این آر ایف کے سب سے بڑے اجتماع بگ شو میں کینٹن میلے کی تشہیر کرتا ہے، جو دنیا بھر سے تقریباً 30 ہزار شرکاءکی توجہ اپنی جانب مبذول کراتا ہے۔”

کینٹن میلے میں امریکی تاجروں کی حاضری مستقل و مستحکم ہے، اور میلے میں عموماً امریکہ سے 10 ہزار شرکا حاضر ہوتے ہیں۔ میلہ دنیا کے سب سے بڑے خوردہ روشوں کی توجہ بھی مبذول کراتا ہے: دنیا کے 250 سب سے بڑے خوردہ فروشوں میں سے 66 نے 2012ء میں شرکت کی، جن میں سرفہرست 10 میں سے 6 شامل تھے۔”

کینٹن میلے کے منتظمین کی نظریں 114 ویں میلے میں حاضرین کے خیرمقدم پر مرکوز ہیں، جو اس سال 15 اکتوبر کو شروع ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp۔

ذریعہ: کینٹن میلہ

You May Also Like

Leave a Reply