موبائل کامرس ادائیگی ادارے موزیڈو نے ٹی ڈبلیو ایم پی کنسورشیم کے 14 بینکوں میں ایچ سی ای اور ٹوکنائزیشن کو اختیار کرنے کا اعلان کردیا

آسٹن، ٹیکساس، 11 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– بھروسہ مند ڈجیٹل کامرس اور ادائیگی حل فراہم کرنے والے عالمی ادارے موزیڈو نے آج اعلان کیا ہے کہ تائیوان موبائل کمپنی لمیٹڈ (ٹی ڈبلیو ایم پی) کنسورشیئم کے اندر 14 بینکوں نے اس کی پہل کار ایچ سی ای ٹیکنالوجی کو قبول کرلیا ہے۔ باقی 12 بینک رواں سال بعد اس کا اجرا کریں گے۔

موزیڈو کا ایچ سی ای حل ٹی ڈبلیو ایم پی کے لیے ایک موبائل والٹ صلاحیت فراہم کرتا ہے جو صارفین کو ایچ سی ایک لاؤڈ-بیسڈ این ایف سی فونز استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ٹی ڈبلیو ایم پی دنیا بھر میں پہلے اہم ایچ سی ای نفاذ کے اداروں میں سے ایک ہے، اور پہلا صارف ہے جو موزیڈو ایچ سی ای کے ساتھ مارکیٹ میں جائے گا۔

تائیوان موبائل پیمنٹس کمپنی کے صدر وی جونگ پین نے کہا کہ “ہم موزیڈو کی جانب سے فراہم کی گئی تمام مدد کو سراہتے ہیں اور توقع ہے کہ کمرشل اجرا میں زبردستی کامیابی ملے گی۔ موزیڈو موجودہ ایپلی کیشنز میں ادائیگی ٹیکنالوجیوں کو شامل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ موبائل والٹ پلیٹ فارموں میں اپنے استحکام کو ظاہر کرچکا ہے، جو صارفین کے لیے تیز تر اور آسان موبائل ادائیگی لانے کی ہماری کوششوں میں بہترین شراکت دار بناتا ہے۔”

تائیوان میں 26 بینکوں کا اتحاد ٹی ڈبلیو ایم پی قومی موبائل ادائیگی منصوبہ تشکیل دینے کے لیے بنایا گیا تھا کیونکہ تائیوان بغیر نقد کے ماحول کی جانب منتقلی کا منصوبہ رکھتا ہے۔ موزیڈو ٹی ڈبلیو ایم پی کو ایک موبائل والٹ پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے جو ایچ سی ایک لاؤڈ-بیسڈ این ایف سی صلاحیتوں کو ایک مکمل حل میں فراہم کرتا ہے۔ موزیڈو ٹی ڈبلیو ایم پی کی جانب سے موبائل ایپلی کیشنز کے استعمال کے ذریعے صارفین کے لیے تیز اور محفوظ موبائل ادائیگی لین دین کی ٹوکنائزیشن اور ڈی ٹوکنائزیشن فراہم کر رہا ہے۔

موزیڈو کے جنرل مینیجر برائے ایشیا بحر الکاہل اسکاٹ مور نے کہا کہ “ہم ٹی ڈبلیو ایم پی کے ساتھ تائیوان میں صارفین کو یہ جدید حل فراہم کرنے کے لیے شراکت داری پر خوش ہیں۔ مکمل ایچ سی ای موبائل والٹ صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے موزیڈو کے اس پیچیدہ اور ہمہ جہت حل کا استعمال ٹی ڈبلیو ایم پی بینک صارفین کو غیر معمولی لچک اور سہولت فراہم کرتا ہے۔”

موزیڈو کے بارے میں

موزیڈو دنیا بھر میں صارفین کے لیے قیمت موثر کلاؤڈ پر قائم بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل فراہم کرتا ہے۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل کسی بھی وائرلیس کیریئر اور موبائل ڈیوائس کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اشتہارات، پیشکشوں اور تیسرے فریقین کی جانب سے دیگر مصنوعات کے ساتھ باآسانی مل جاتے ہیں۔ موزیڈو کی عالمی موجودگی اور پیشکشوں میں امریکا، چین، بھارت، افریقہ، مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکا میں آپریشنز شامل ہیں، جو افراد کے لیے اپنی رقوم، ادائیگیوں اور ديگر خدمات کو اپنے موبائل فون کے ذریعے منظم کرنا ممکن بناتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے mozido.com۔ ٹوئٹر پر فالو کیجیے: @Mozido۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
وان لے
ایس وی پی مارکیٹنگ
موزیڈو
1-512-518-2200+

You May Also Like