پیئرسن وی یو ای نے سرٹی پورٹ حاصل کر لیا

کمپیوٹر-بیسڈ ٹیسٹنگ میں دنیا بھر میں پروفیشنل لرننگ اینڈ اسیسمنٹ کے لیے دونوں رہنما اداروں نے قوتیں مجتمع کرلیں

منیاپولس، 15 مئی 2012ء/پی آرنیوزووائر/–

پیئرسن کے کمپیوٹر-بیسڈ ٹیسٹنگ شعبے پیئرسن وی یو ای نے آج تعلیمی اداروں، افراد کار اور کارپوریٹ ٹیکنالوجی مارکیٹوں کے لیے پرفارمنس-بیسڈ سرٹیفکیشن ایگزامز اور عملی تجربات کے حل پیش کرنے والے معروف فراہم کنندہ سرٹی پورٹ کے حصول کا اعلان کیا ہے۔ سرٹی پورٹ کے ساتھ قوتیں مجتمع کر کے پیئرسن وی یو ای دنیا بھر میں طاقتور ترین اینڈ-ٹو-اینڈ پیشہ ورانہ لرننگ اور اسیسمنٹ حل پیش کرنے سے اپنی وابستگی کو مزید آگے بڑھا رہا ہے۔

سرٹی پورٹ کا حصول پیئرسن وی یو ای کی مصنوعاتی رینج اور جغرافیائی رسائی میں اضافہ کرتا ہے۔ سرٹی پورٹ کے بنیادی سطح کے تجربات اور عملی تیاری کے مواد پیئرسن وی یو ای کو اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ کیریئرز کے ابتدائی مراحل میں موجودہ ماہرین کو ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلقات بنانے میں مدد دے گی۔ حصول پیئرسن وی یو ای کی تیزی سے ابھرتی ہوئی بین الاقوامی مارکیٹوں میں توسیع کو سہارا دے گا کیونکہ سرٹی پورٹ کی نصف سے زائد آمدنی شمالی امریکہ سے باہر سے آتی ہے۔

مائیکروسافٹ (ر)، ایڈوبی (ر)، ایچ پی (ر)، کومپ ٹی آئی اے (ر)، آٹوڈیسک (ر)، انشوٹ (ر) کی جانب سے بنیادی سطح کے سرٹیفکیشن پروگرامز اور ديگر صنعتی تسلیم شدہ اسناد کے معروف فراہم کنندہ کی حیثیت سے سرٹی پورٹ دنیا بھر میں 12 ہزار سرٹی پورٹ مستند ٹیسٹنگ مراکز رکھتا ہے اور سالانہ 150 ممالک میں دو ملین ایگزامز پیش کرتا ہے۔

پیئرسن وی یو ای کے سی ای او باب ویلان نے کہا کہ “سرٹی پورٹ ایک کامیاب عالمی اسیسمنٹ کاروبار ہے جو پیئرسن وی یو ای کے اپنے اعلیٰ نمونے کو مکمل کرتا ہے۔ ہم ادارے کی ترقی، سرٹی پورٹ کے ملازمین، صارفین اور شراکت داروں کی اعلیٰ سطح سے متاثر ہیں اور ہماری نظریں اس حصول کے نتیجے میں ترقی کے مواقع پر مرکوز ہوں گی۔”

امریکن فورک، یوٹاہ میں صدر دفتر کا حامل سرٹی پورٹ سرٹیفکیشن کے ذریعے لوگوں کو آگے بڑھنے اور کامیابیاں سمیٹنے کا موقع دینے سے وابستہ ہے۔ تمام سرٹی پورٹ شراکت داروں کے معاہدوں کی شرائط و ضوابط اپنی جگہ باقی رہیں گی۔ سرٹی پورٹ آزادانہ حیثیت سے کام جاری رکھے گا اور ادارے کے شراکت دار-مرتکز کاروباری منصوبے پیئرسن وی یو ای کی زیر نگرانی پیش کرے گا۔

سرٹی پورٹ کے سی ای او رے کیلی نے کہا کہ “سرٹی پورٹ کی انتہائی توجہ صارفی سروس، عالمی اسیسمنٹ اور سرٹیفکیشن مارکیٹ میں اپنے معروف برانڈ کی تسلیم شدگی پر مرکوز ہیں اور ہماری مستحکم مالیاتی کارکردگی نے پیئرسن کو ہمارے ادارے کی جانب متوجہ کیا ہے۔ یہ بہترین پوزیشن پر موجود مالی سودا ہماری کارکردگی اور کاروباری حکمت عملی کی تصدیق کرتا ہے اور اس قدر کو ثابت کرتا ہے جو ہمارے صاحب نظر و ماہر ملازمین کو ثابت کرتا ہے۔ ہم نئی مصنوعاتی پیشکشوں کے امکانات اور ایک توسیع شدہ تقسیم کاری کے نیٹ ورک میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمارے صارفین اور شراکت دار نئی ملکیت کا لطف اٹھائیں گے۔”

پیئرسن وی یو ای کے بارے میں

پیئرسن وی یو ای (www.PearsonVUE.com) دنیا بھر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیمی اداروں اور حکومت ور پیشہ ورانہ ٹیسٹنگ پروگرامز کے لیے کمپیوٹربیسڈ ٹیسٹنگ فراہم کرنے کا عالمی رہنما ادارہ ہے۔ پیئرسن وی یو ای ٹیسٹ ڈیولپمنٹ سے لے کر ڈیٹا مینجمنٹ تک سروسز تک مکمل مجموعہ فراہم کرتا ہے اور 170 ممالک میں ٹیسٹ سینٹرز کے دنیا کے جامع اور محفوظ ترین نیٹ ورک کے ذریعے ایگزامز پیش کرتا ہے۔ منیاپولس، منیسوٹا میں قائم پیئرسن وی یو ای بین الاقوامی تعلیمی و انفارمیشن کمپنی پیئرسن (این وائی ایس ای: PSO؛ ایل ایس ای: PSON) کا کاروباری ادارہ  ہے، جس کے کاروباروں میں فنانشل ٹائمز گروپ، پیئرسن ایجوکیشن اور پنگوئن گروپ شامل ہیں۔

سرٹی پورٹ کے بارے میں

سرٹی پورٹ سرٹیفکیشن ایگزام کی تیاری، فراہمی اور پروگرام مینجمنٹ سروسز کا معروف فراہم کنندہ ہے جو دنیا بھر میں 12 ہزار سرٹی پورٹ مستند ٹیسٹنگ مراکز  کے وسیع تر نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کیے گئے ہیں۔  سرٹی پورٹ معروف سرٹیفکیشن پروگرامز کے جامع پورٹ فولیو کو سنبھالتا ہے جس میں شامل ہیں: باضابطہ مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ سرٹیفکیشن پروگرام، مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ سرٹیفکیشن پروگرام، ایڈوبی (ر) سرٹیفائیڈ ایسوسی ایٹ سرٹیفکیشن پروگرام، ایچ پی ایکریڈیٹڈ ٹیکنیکل ایسوسی ایٹ، کومپ ٹی آئی اے اسٹراٹا (ٹ م) آئی ٹی فنڈامنٹلز، آٹوڈیسک سرٹیفائیڈ یوز سرٹیفکیشن پروگرام، انشوٹ کوئیک بکس سرٹیفائیڈ یوز سرٹیفکیشن پروگرام اور انٹرنیٹ اینڈ کمپیوٹنگ کور سرٹیفکیشن (آئی سی 3(ر))۔ سرٹی پورٹ 153 ممالک اور دنیا بھر کی 27 زبانوں میں ثانوی، بعد از ثانوی، افرادی قوت اور کارپوریٹ ٹیکنالوجی مارکیٹوں میں سال میں دو ملین سے زائد ٹیسٹ فراہم کرتا ہے ۔ مزید معلومات کے لیے www.certiport.com ملاحظہ کریں یا ٹویٹر www.twitter.com/certiport پر سرٹی پورٹ کو فالو کریں۔

“سرٹی پورٹ” “آئی سی3″ اور “میژر اپ” ریاستہائے متحدہ امریکہ اور دیگر ممالک میں سرٹی پورٹ انکارپوریٹڈ کے مندرج تجارتی نشان ہیں۔ یہاں جن حقیقی اداروں اور مصنوعات کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہو سکتی ہیں۔

ذریعہ پیئرسن وی یو ای

رابطہ: ایڈم گیبر از پیئرسن، 1-800-745-8489، adam.gaber@pearson.com، @apgaber یا @nextgenassess (ٹویٹر)

You May Also Like

Leave a Reply