ایپس فار ایشیا کے فاتحین ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاس میں

– ڈیولپرز اور ایپلی کیشنز کو قریب لانا ایشیا بحر الکاہل خطے کی ضرورت ہے

دہلی، بھارت، 4 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر/–

اے ڈی بی اور مائیکروسافٹ کارپوریشن ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے 46 ویں سالانہ اجلاس میں ایپس فار ایشیا-ری ڈیزائننگ ڈیولپمنٹ پروگرام پیش کریں گے۔ پروگرام میں ایسی موبائل ایپلی کیشنز کے تصور شامل ہیں جو پانی کے استعمال کو ٹریک کر سکتی ہیں، سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایمرجنسی سروسز کو مستحکم کر سکتی ہیں، تپ دق کے مریضوں میں ادویات کے استعمال کو مانیٹر اور عام راستے استعمال کرنے والے افراد کو اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20000822/MSFTLOGO)

Microsoft%20company%20logo ایپس فار ایشیا کے فاتحین ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاس میں

Logo

علاقائی انفارمیشن ٹیکنالوجی انجمنوں، نجی شعبے کے ٹیکنالوجی شراکت داروں اور جامعات کے تعاون سے چلنے والے اس پروگرام کا مقصد خطے میں حکومتوں، شہری انجمنوں اور کاروباروں کے اقتصادی، تجارتی اور سماجی فائدے کے لیے خود انحصار حل پیش کرنے کے لیے سینکڑوں سافٹویئر ڈیولپرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔

ایپس فار ایشیا پروگرام میں آسٹریلیا، بھارت، کوریا، ملائیشیا اور فلپائن میں قومی ڈیولپر تقریبات کا سلسلہ شامل ہے۔ جمع کرائی کی گئی 100 ایپس میں سے ہر ملک سے سرفہرست تین کو دہلی میں اے ڈی بی کے 46 ویں سالانہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔

اے ڈی بی کے نائب صدر برائے نالج مینجمنٹ اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ بندو این لوہانی نے کہا کہ “ایپس فار ایشیا ٹیکنالوجی کی قوت کا بھرپور اظہار ہے اور یہ سماجی و اقتصادی ترقی کے استحکام میں کردار ادا کر سکتا ہے۔” اے ڈی بی نے پروگرام شرکاء کو مدد دینے اور متحرک کرنے کے لیے اقتصادی، سماجی اور ترقیاتی ترجیحات پر رہنمائی فراہم کی۔

ایپس فار ایشیا میں مدمقابل افراد نے مختلف مسائل سے نمٹنے والی نئی ایپس تیار کی گئیں، جن میں خون کے عطیات دینے والے نیٹ ورکس کو سنبھالنا، ممکنہ آجر کے ساتھ نوجوانوں کو ملانے میں مدد، مقامی رہائشی منصوبوں میں ترتیب، جرائم سے تحفظ کا فروغ اور ذیابیطس سے نمٹنا شامل ہیں۔

ڈائریکٹر انٹرنیشنل آرگنائزیشنز مائیکروسافٹ جان کین نے کہا کہ “ہمیں گزشتہ چند ماہ میں تخلیقی و اثر انگیز ایپس کی بڑی تعداد موصول ہوئی، جو ٹیکنالوجی کے ذریعے خطے کے مسائل کو حل کرنے میں ہمارے اثر کو ظاہر کرسکتی ہے۔ کلاؤڈ سروسز اور جیسی جدید ٹیکنالوجیز اور موبائل ڈیوائسز کی کثیر تعداد کے ساتھ ایپس زیادہ افراد تک مختلف طریقوں سے جلد از جلد رسائی کوممکن بنا سکتی ہیں۔”

اے ڈی بی سے رہنمائی کے علاوہ شرکاء نے تربیت اور مائیکروسافٹ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کی، جو ڈیوائسز اور کلاؤڈ سروسز تک پھیلی ہوئی تھیں، جس نے ڈیولپرز کے لیے ممکن بنایا کہ وہ جدید ونڈوز ایزیور، ونڈوز 8 اور ونڈوز فون ایپس بنائیں۔ مزید یہ کہ پروگرام مقامی ڈیولپرز کو مقامی حل تخلیق کرنے اور ایسے جدید کاروباری نمونے مستحکم کرنے میں مدد دیتا ہے جو ان کی برادریوں پر مثبت اثرات مرتب کریں۔

اے ڈی بی کے سالانہ اجلاس میں اپنی ایپس پیش کرنے والے 15 حتمی امیدوار یہ تھے۔

آسٹریلیا

  • بلو کور ذیابیطس سے متاثرہ 347 ملین افراد کا معیاری زندگی بہتر بنانے کے لیے موبائل اور کلاڈؤ کو استعمال کر کے ذیابیطس کو سنبھالنے کے طریقوں کو انقلابی جہت دیتی ہے۔
  • آئیڈیکس (گرینڈ ڈومین) آن لائن سروسز تک رسائی کے لیے واحد ڈیجیٹل شناخت استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے، جو لوگوں کو سیکورٹی کو بہتر بنانے، ڈائریکٹری کو آسانی سے سنبھالنے اور اختتامی صارفین تک آسان رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
  • ایکس میننگ ترجمہ کاروں کو مصدر زبان میں دستاویز پیش کر کے اور سیاق و سباق کو بہتر انداز میں جاننے میں مدد کے لیے ترجمے کی معلومات کی تشریح لکھنے کے ذریعے غیر ملکی زبانوں کو سیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

بھارت

  • جیون پانی شہریوں کو پانی کے استعمال کی معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنے آبی استعمال کو جانچنے اور رپورٹ کرنے اور سوشل نیٹ ورکس سائٹس پر شیئر کرنے کی سہولت بھی۔
  • ہیلپ می سب سےزیادہ استعمال ہونے والی ایمرجنسی سروسز – یعنی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولنس – کو ایک فون ایپ، آپریٹر کونسول اور رپورٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے مستحکم بناتی ہے۔
  • ٹوٹس ریکارڈزاور کیلنڈرز، قریبی علاجی مراکز کے نقشے اور دوا لیتے ہوئے مریضوں کی تصاویر لینے اور فوری طور پر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کو مطلع کرنے والی ایک ایپ ہے جو تپ دق کے مریضوں کے لیے یقینی بناتی ہے کہ وہ دوا و پرہیز بہتر انداز میں کریں تاکہ مرض کے علاج میں مدد مل سکے۔
  • پیتھ فائنڈر مطلوبہ منزلوں تک پہنچنے کے لیے سفر کے بہترین راستوں کے انتخاب سفر کی منصوبہ بندی اور مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو آسان بناتی ہے۔

کوریا

  • فلامنٹ واقعات کی بہتر رپورٹنگ اور ٹریکنگ کے ذریعے جرائم سے فوری تحفظ اور موجودہ رپورٹ مینجمنٹ کے نظاموں میں شامل ہو کر جوابی کارروائی کے وقفے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
  • ماپی آمدورفت کی فوری مشاورت فراہم کرتی ہے، جو صارفین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ معلومات پیش کریں اور ذرائع نقل و حمل، موجودہ ٹریفک صورتحال اور لوگوں کی جانب سے فراہم کردہ فیڈبیک کی بنیاد پر بہترین راستوں کے بارے میں اطلاع دیں۔

ملائیشیا

  • ایپک ہوم مقامی افراد کے لیے ماحول دوست گھروں کی تعمیر میں ملائیشیا کی برادریوں کی شمولیت کے لیے انہیں منسلک کرتی اور مختار بناتی ہے۔
  • جی نالج صارفین کو امتحان لینے اور مکمل مشقیں اور کام تخلیق، شایع اور شیئر کرنے کی اجازت دے کر تعلیم میں مدد دیتی ہے۔
  • بلڈآر2 سسٹم خون کی طلب و رسد کو پورا کر کے خون کے عطیات کی مقامی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

فلپائن

  • کوڈٹوکی ایک گیمیفائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست گزاروں کو اپنی ٹیکنالوجی مہارت کو بہتر بنانے اور آجروں اور درخواست گزاروں کو مساوی کرنے کے ذریعے نوجوانوں میں ملازمت ڈھونڈنے کے عمل کو آسان بنانے میں مدد دیتی ہے۔
  • بلڈ ڈونرز نیٹ ورک مقامی برادریوں کو اپنی خون کے عطیے کی ضروریات کو پورا کرنے کا حل فراہم کرتی ہے۔
  • لین ایسٹ ایک پبلک ٹرانسپورٹ مانیٹرنگ سسٹم ہے جو مسافروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو ٹرانسپورٹ کی معلومات دیتی اور فلیٹ مینجمنٹ کو سادہ تر بنانا ممکن بناتی ہے۔

ایپس فار ایشیا کے بارے میں مزید معلومات http://www.AppsForAsia.com پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بارے میں

منیلا میں قائم ایشیائی ترقیاتی بینک ایشیا اور بحر الکاہل کے علاقوں میں اقتصادی ترقی، ماحول دوست نمو اور علاقائی تکمیل کے ذریعے غربت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ 1966ء میں قائم ہونے والا بینک 67 اراکین کی ملکیت ہے – جن میں سے 48 اس خطے کے ہیں۔ 2012ء میں اے ڈی بی کی مدد 21.6 ارب ڈالرز تک جا پہنچی، جس میں 8.3 ارب ڈالرز کی شریک سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔

مائیکروسافٹ کے بارے میں

1975ء میں قائم ہونے والا مائیکروسافٹ (نیس ڈیک: MSFT) ایسے سافٹویئر، سروسز اور حل پیش کرنے میں عالمی رہنما ادارہ ہے جو افراد اور کاروباری اداروں کو اپنی صلاحیتوں کا مکمل ادراک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

You May Also Like

Leave a Reply