سام سنگ کے PN59D8000 اور PN60D8000 ٹیلی ویژنز نے نیو یارک میں HDTV مقابلہ جیت لیا

لاہور : اکتوبر 2011 – سام سنگ الیکٹرانکس ، دنیا کا سرفہرست ادارہ ہے جو کنزیومر الیکٹرانکس، ہوم اپلائنسز اور ٹیلی کمیونی کیشنز کے شعبوں میں نئی ایجادات پر متعدد اعزازات جیت چکا ہے۔ اس ادارے کے تیار کردہ PN59D8000 اور PN60D8000 ماڈل کے ٹیلی ویژنز نے نیو یارک میں ہونے والے HDTV Shootout مقابلے میں شفاف ترین رنگوں کی پیشکش کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مقابلے کے دوران سام سنگ ٹیلی ویژن نے 10 میں سے 9.07 نمبر حاصل کئے۔

نیویارک کے علاقے اسکارزڈیل میں ویلیو الیکٹرانکس نامی ادارے نے HDTV Shootout کے نام سے ساتویں سالانہ مقابلے کا اہتمام کیا ۔ اس مقابلے کے دوران ایک ہی کمرے میں دنیا کے بہترین ٹیلی ویژن رکھ کر ان کی صلاحیتوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ برقی ٹیکنالوجی کے ماہرین ان تمام مصنوعات میں سے “سال کے بہترین ٹیلی ویژن ” کا انتخاب کرتے ہیں۔

“بِگ پکچر بِگ ساؤنڈ” کے نام سے قائم کردہ ایک تجزیاتی ویب سائیٹ کے بانی اور مدیر ، کرس بوئیلان نے کہا کہ؛ سام سنگ کا PN59D8000 ٹیلی ویژن میری پسندیدہ مصنوعات میں سے ایک ہے۔ بوئیلان کے تجزیئے کے مطابق PN59D8000 اور PN60D8000 میں پیشکش کے Smooth motion انداز کو استعمال کئے بغیر بھی، متحرک تصویروں کی شفاف ترین عکاسی کرنے کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے۔

نیویارک میں ہونے والے اس HDTV مقابلے میں دنیا کے بہترین LED ٹیلی ویژنز کو دنیا کے اعلیٰ ترین پلازما ٹیلی ویژنز کے مقابلے پر رکھا گیا تھا۔ سام سنگ کی PND8000 پلازما ٹی وی سیریز میں ویب براؤزنگ اور جدید ترین ، کثیر المقاصد ریموٹ کنٹرول کی اضافی خصوصیات بھی شامل ہیں۔سام سنگ نے iOS اور اینڈرائیڈ نظام پر مبنی ریموٹ کنٹرول کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروائی ہے ، جو کہ یقینا ایک بے مثال تصور پیش کرتی ہے۔

سام سنگ سے متعلق: سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، سیمی کنڈکٹر، ٹیلی کمیونیکیشن ، ڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل کنورجنس ٹیکنالوجی میں دنیا کا بہترین ادارہ ہے۔ سال 2009ء کے دوران اس کا مجموعی کاروبار116.7ارب ڈالر رہا۔ تقریباً 157,700سے زائد افراد سام سنگ کے185دفاتر میں ملازمت کرتے ہیں اور یہ دفاتر 65ملکوں میں واقع ہیں۔اس ادارے کے7کاروباری شعبوں میں ویژویل ڈسپلے ،موبائل کمیونی کیشن، ٹیلی مواصلات ، ڈیجیٹل گھریلو آلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیمی کنڈکٹر اور LCD شامل ہیں۔ سام سنگ کو دنیا میں تیز ترین ترقی حاصل کرنے والا بین الاقوامی برانڈ مانا جاتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹی وی ، میموری چپ، موبائل فون اور TFT-LCD بنانے والا یہ دنیا کا سر فہرست ادارہ ہے۔ مزید معلومات کیلئے برائے مہربانی ہماری ویب سائٹ www.samsung.com ملاحظہ کیجئے۔

مزید معلومات کیلئے:
رضوان شاہ
شیمراک کمیونیکیشنز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ
فون: 042-3586121 9/ 0300-8522254

You May Also Like

Leave a Reply