مچیل اسکیناوینی، کوٹی پرسٹیج کے صدر، ادارے کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نامزد

برنڈ بیٹز نے کوٹی سی ای او کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، حسن و آرائش کے عالمی ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خدمات انجام دینا جاری رکھیں گے

نیویارک، 25 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر–

برنڈ بیٹز نے کوٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو حسن و آرائش کے عالمی ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے کے فیصلے سے آگہہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز نیو یارک میں اپنے اجلاس میں کوٹی بورڈ نے اس فیصلے کو قبول کیا اور بالاتفاق رائے مچیل اسکیناوینی کو ان کا جانشیں مقرر کیا، یہ فیصلہ یکم اگست سے موثر ہوگا، وہ گزشتہ دہائی سے کوٹی پرسٹیج کے صدر رہے ہیں۔

کوٹی سی ای او کی حیثیت سے ایک دہائی سے زائد عرصہ گزارنے والے برنڈ نے مختلف جغرافیہ، زمروں اور حسن و آرائش کی صنعت کے مختلف شعبوں میں جہاں کوٹی مقابلہ کرتا ہے میں کامیاب پوزیشنیں قائم کیں، ان تمام شعبوں میں مستحکم بنیادیں قائم کیں جن میں کوٹی آج ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ وہ کوٹی بورڈ کے نان-ایگزیکٹو ڈائریکٹر برقرار رہیں گے۔ اپنے کردار میں وہ اپنا تجربہ پیش کرنا جاری رکھیں گے اور قیادت کی ہموار انداز میں منتقلی کے لیے اسکیناوینی کی مدد کریں گے۔

کوٹی کےچیئرمین بارت بیخت نے کہا کہ “میں کوٹی کی تاریخ کے اس اہم موقع پر مچیل اسکیناوینی کی جانب سے برنڈ کی جانشینی اختیار کرنے پر رضامند ہونے پر خوش ہوں۔ وہ کوٹی کے ڈیزائنر برانڈ لائسنسوں اور ہمارے خوشبویات کے کاروبار کے کلیدی معمار ہیں۔ مچیل حاصل کردہ کاروباروں کی تکمیل کی بھی کامیابی سے قیادت کری، جس میں یونی لیور سےیو سی آئی اور ایل وی ایم ایچ سے امریکن ڈیزائنر فریگرینسز شامل ہیں۔”

اسکیناوینی نے خصوصی لگژری لائسنسوں کے اجرا کے ذریعے خوشبویات کا جامع پورٹ فولیو تخلیق کیا۔ انہوں نے جلدو جسم کی دیکھ بھال کے شعبے میں بھی ادارے کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی رہنمائی کی۔

بیخت نے مزید کہا کہ “میں عرصہ دراز سے وژن اور قیادت کے انداز کے باعث برنڈ کی قدر کرتا ہوں، اور پورے بورڈ اور ادارے کی جانب سے میں 2001ء میں شمولیت کے بعد سے کوٹی کی تمام کامیابیوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ایک تجربہ کار انتظامی ٹیم کے ساتھ انہوں نے ادارے کو ایک خوشبو ساز کی حیثیت سے شمالی امریکہ اور یورپ دونوں میں مارکیٹ میں رہنما پوزیشن کا حامل حسن و آرائش کے ابھرتے ہوئے ادارے میں تبدیل کیا۔”

بیٹز نے کہاکہ “میں گزشتہ 11 سالوں میں اپنے کاموں پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں، اور میں پوری قائدانہ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم نے مل جل کر اک ایسا ادارہ تخلیق کیا جو مضبوط انتظامی کلچر اور زبردست برانڈز کا حامل ہے۔ اب میں کوٹی کی کہانی کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ اپنی کاروباری دلچسپیوں کو تنوع دینے میں بھی دلچسپی رکھتا ہوں، اور کچھ عرصے سے اپنی خواہش یعنی کتاب لکھنے کے ساتھ ساتھ چند خیراتی سرگرمیوں کے لیے بھی اپنا وقت وقف کرنا چاہتا ہوں۔”

بیٹز نے مزید کہا کہ “میں 20 سے زائد سالوں سے مچیل کو جانتا ہوں، اور مستقبل میں کوٹی کی رہنمائی کے لیے بورڈ اس سے بہتر رہنما مقرر نہیں کر سکتا تھا۔” یہ دونوں اس وقت سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں جب اسکیناوینی بیٹز کورپورٹ کیا کرتے تھے جب وہ دونوں پروکٹر اینڈ گیمبل میں کام کرتے تھے۔

اسکیناوینی نے کہا کہ “مجھے ایسا ادارہ ورثے میں ملا ہے جو عظیم برانڈز، عظیم لوگوں اور جدت طرازی کے ایک کلچر کا حامل ہے۔ برنڈ بیٹز کے نقش قدم پر، جن کے ساتھ میں نے بہت قریب رہ کر کام کیا، چلنا ایک انوکھا اعزازہے۔ میں اس سفر کو جاری رکھنے کا شدت سے خواہشمند ہوں۔”

کوٹی میں شمولیت سے قبل اسکیناوینی فیلا ہولڈنگز ایس پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تھے۔ بوکونی یونیورسٹی سے گریجویشن کی سند کے ساتھ انہوں نے، فیراری اورماسیراتی آٹوموبائلز سمیت مختلف اداروں میں  مارکیٹنگ، سیلز اور جنرل مینجمنٹ  کے شعبوں میں تجربہ کی دولت حاصل کی۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی کو خوشبویات کی جدید صنعت کے بانی سمجھے جانے والے فرانکو کوٹی نے 1904ء میں پیرس میں قائم کیا تھا۔ آج کوٹی انکارپوریٹڈ حسن و آرائش میں ایک نیا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی سالانہ خالص فروخت 4.5 ارب ڈالرز ہے۔ قائدانہ جذبے، جوش، جدت طرازی اور تخلیق کے ذریعے چلنے والے کوٹی انکارپوریٹڈ نے معروف برانڈز کا ایک بے مثال پورٹ فولیو تخلیق کیا ہے جو پرسٹیج اور عام مارکیٹوں دونوں کے تقسیم کے کلیدی چینلوں میں مقابلہ کرتا ہے اور دنیا بھر میں 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں صارفین تک اپنی جدید مصنوعات پیش کرتا ہے۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کےبارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

You May Also Like

Leave a Reply