17 واں ایشیا آئل ویک، 2012ء تلاش، پیشرفت، نئے منصوبوں کی حکمت عملی، ایشیا سے آسٹریلیا تک

سنگاپور، 27 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

گلوبل پیسفک اینڈ پارٹنرز نے 17 ویں ایشیا آئل ویک کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جو 25 تا 27 جون 2012ء کو گڈ ووڈپارک ہوٹل، سنگاپور میں منعقد ہوگی، جس میں 21 ویں ایشیا پٹرولیم اسٹریٹجی بریفنگ اور 17 ویں ایشیا اپ اسٹریم کانفرنس شامل ہوں گی۔

گلوبل پیسفک اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین اور سی ای او ڈاکٹر ڈنکن کلارک کہتے ہیں: “ایشیا کا تیل و گیس کا شعبہ نئی سرحدوں میں داخل ہو رہا ہے، جس میں پیداوار کے حامل مستحکم ممالک اور کارپوریٹ ادارے نئی حکمت عملیوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، اور وسیع خطوں میں نئی سرحدوں کو دریافت کر رہے ہیں، پاکستان سے لے کر نیوزی لینڈ تک۔”
“نئی سرحدیں اور تیل/گیس ایشیا کے ہائیڈروکاربن شعبے کی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں، جبکہ آزاد ادارے نئی مشقوں کے حامل ہیں اور ریاستی تیل ادارے عالمی حکمت عملیوں کے، ساتھ ساتھ لائسنس دینے والے ادارے اور وزارتیں ڈالروں کی تلاش چاہتی ہیں۔”

17 واں ایشیا آئل ویک سوموار 25 جون 2012ء کو 21 ویں ایشیا پٹرولیم اسٹریٹجی بریفنگ کے ذریعے شروع ہوگا، جو عالمی اپ اسٹریم صنعت میں ایشیا میں ہونے والی سب سے طویل اسٹریٹجی بریفنگ ہے۔ یہ مسابقتی اپ اسٹریم تیل و گیس – ایل این جی حکمت عملی میں ایشیائی تلاش و پیشرفت کا عمیق جائزہ پیش کرتی ہے، جبکہ جنوبی مشرقی ایشیا اور آسیان، آسٹریلیشیا، چین، برصغیر (بھارت، نیپال، پاکستان، بنگلہ دیش)، مشرقی ایشیا (جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان) اور قدیم/جدید سرحدوں (تیمور لیستے، سری لنکا اور دیگر مقامات) میں مسابق اور سرکاری اداروں کا کھوج لگاتی ہے۔

اسٹریٹجی بریفنگ گلوبل پیسفک اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین اور سی ای او ڈاکٹر ڈنکن کلارک کی جانب سے پیش کی گئی جو معروف عالمی حکمت عملی ترتیب دینے والے، مقرر اور تیل و گیس کی صنعت کی تیزی سے تبدیل ہوتی دنیاپر مصنف ہیں۔

17 ویں ایشیا اپ اسٹریم 2012ء کانفرنس ایشیا کی تلاش کی صنعت کی ایک امتیازی تقریب ہے، جو 30 سے زائد سینئر سطح کی پریزنٹیشنز پیش کر رہی ہے جبکہ مقررین ایشیا اور دنیا بھر سے تعلق رکھتے ہیں، اور معروف تجارتی اداروں کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ انٹرفیس، ملنے جلنے اور معاہدوں پر مذاکرات کے لیے اپنے ساتھ سپر-میجرز، آزاد اداروں، حکومتوں اور قومی تیل اداروں، کی جانب سے سینئر ایگزیکٹوز کو لا رہا ہے۔

کلیدی پریزنٹیشنز میں شامل ہیں: تالسمان انرجی، پریمیئر آئل، روک آئل، مبادلہ آئل اینڈ گیس، جاپیکس، کیرن انڈیا، کرس انرجی، آئل سرچ، پیٹرومن پی این جی ہولڈنگز کے ساتھ ساتھ فلپائن، نیوزی لینڈ، تیمور لیستے، سری لنکا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کے حکومتی نمائندگان کی جانب سے پریزنٹیشنز بھی شامل ہوں گی۔

یہ اعلیٰ سطحی صنعتی اجتماع کامل ترین سہ روزہ پروگرام میں ایشیا کی ابھرتی ہوئی سرحدوں اور اپ اسٹریم صلاحیتوں کا جائزہ لے گا۔

مزید معلومات، رجسٹریشن اور بکنگز کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.petro21.com
ٹویٹر: @GlobalPacific

ذریعہ: گلوبل پیسفک اینڈ پارٹنرز

You May Also Like

Leave a Reply