اسٹوک (ر) نیا 3 اِن 1 بے بی کیریئر جاری کر رہا ہے

اوسلو، ناروے، 19 مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

– اسٹوک بے بی کیریئر آپ کے بچے کے ساتھ ساتھ بڑا ہوتا ہے، آپ کے اور آپ کے بچے کے آرام اور جسمانی افعال پر سمجھوتہ کیے بغیر۔
تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ ہم اس دنیا میں پیدا ہوئے ہیں جو پہلے ہی ہمارے گرد افراد سے منسلک ہے۔ رحم مادر کے اندر محسوس ہونے والی حرکات و آہنگ آپ کے بچے کے لیے مانوس و آرام دہ ہیں۔ ماں کے دل کی دھڑکن، باپ کی آواز جلد ہی بیرونی دنیا کی مانوس آوازوں میں گھل مل جاتی ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/53779-stokke

اپنے دورِ حمل میں آپ وہ تمام حرکات و سکنات محسوس کرتی ہیں جو آپ کا بڑھتا ہوا بچہ کرتا ہے۔ جیسا کہ آپ اس سے ہم آہنگ ہو جاتی ہیں، آپ کا بچہ بھی آپ کے تال میل کا عادی ہو جاتا ہے۔

9 ماہ تک آپ کا بچہ اس ہم آہنگی کا عادی رہتا ہے – تو اب کیوں رکیں؟
اسٹوک (ر) مائی کیریئر ایک نیا 3 اِن 1 بے بی کیریئر خیال ہے جو آپ کو اپنے بچے کے قریب رکھنے اور بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ عضلاتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی سہولت دیتا ہے۔

قابل ترتیب اور انتہائی آسان استعمال کا اسٹوک (ر) مائی کیریئر آپ کے بچے کے ساتھ بڑھتا ہے اور نشو و نما پاتے ہوئے ان کی تبدیل ہوتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہو جاتا ہے۔

بچوں کے لیے جدید قابل ترتیب نشستی حالت قدرتی “ہیپی ہپس” پوزیشن کو استعمال کرتے ہوئے ان کے نچلے دھڑ، رانوں اور کولہے کی ہڈیوں کو سہارا دیتی ہے۔ دیگر کیریئرز کے مقابلے میں یہ نشستی حالت اس وقت بھی اپنائی جا سکتی ہے جب آپ کا نسبتاً بڑا بچہ بیرونی دنیا کا سامنا کرناچاہتا ہے۔

12 ماہ سے اسٹوک (ر) مائی کیریئر آپ کی پیٹھ پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور تخلیقی ڈیزائن آپ کو خود سے منسلک کرنے سے قبل بچے کو کیریئر میں کپڑے پہنانے کی اجازت دیتا ہے – یوں یہ ایک محفوظ اور آرام دہ حل ہے۔

یہ سادہ اور صارف دوست اور مکمل طور پر ترتیب دینے کے قابل والدین کی رخت ہے جو ماں اور باپ دونوں دونوں کے لیے بغیر کسی محنت کے قابل استعمال ہے۔

ڈیزائن معلومات:

http://www.stokke.com/en-gb/baby-carrier/mycarrier-design.aspx

افعال
3 اِن 1 بے بی کیریئر
– فرنٹ کیریئر – والدین کے رخ پر*
– فرنٹ کیریئر – باہر کے رخ پر *
– بیک کیریئر – 12 ماہ کی عمر سے **

بچے کے لیے
– پیدائش ہی سے موزوں
– والدین کی جانب چہرہ کرتے ہوئے “ہیپی ہپس” حالت کو یقینی بنانے کے لیے قابل ترتیب نشست اور باہر کی جانب چہرہ کرنے کی صورت میں تنگ ٹانگوں والی حالت
– کولہوں اور رانوں کے نیچے اچھا سہارا تاکہ بہترین “ہیپی ہپس” کو یقینی بنایا جا سکے
– سر کے لیے ترتیب دینے کے قابل سہارا
– بہتر جسمانی حالت کے لیے ترتیب دینے کے قابل پچھلا حصہ
– جی او ٹی ایس کے تصدیق شدہ سوتی کپڑے سے تیار شدہ، کپڑا نقصان پہنچانے والے اجزا سے پاک اور بچے کی جلد کے لیے نرم

والدین کے لیے
– ترتیب دینے اور استعمال کرنے میں آسان
– جسمانی افعال کے لحاظ سے تیار کردہ عقبی حصہ و کندھوں کی پٹیاں جو آپ کے آرام کو یقینی بنائیں
– وزن کی یکساں تقسیم کے لیے کمر بند
– تین سال کی بے مثال ضمانت – stoke.com پر اندراج کرائیں اورحاصل کریں!

خیال:

http://www.stokke.com/en-gb/baby-carrier/mycarrier.aspx

اسٹائل کے لیے
– رنگ: سرخ، گہرا نیلا، بھورا

ملاحظہ کیجیے:

http://www.stokke.com/en-gb

رابطہ: جین استرومن، janne.strommen@stokke.com، (+47)70-24-49-66

ذریعہ: اسٹوک اے ایس

You May Also Like

Leave a Reply