سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے

– ادارے نے حال ہی میں اپنے سال کے کامیاب مکمل نتائج کا اعلان کیا، 10 فیصد اضافے کے ساتھ فروخت4,048 ملین یورو تک بڑھ گئی

پاما دے مالورکا، اسپین، 7 جنوری 2015ء/ پی آرنیوزوائر — ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائے گا۔ اس گروپ میں دنیا کا نمبر ایک بیڈبینک ہوٹل بیڈز کے ساتھ عالمی کاروباروں کا سلسلہ شامل ہے جو ہر شعبے میں مارکیٹ میں قائدانہ حیثیت رکھتے ہیں۔

Hotelbeds%20Group%20Logo سابق ٹی یو آئی ٹریول اکوموڈیشن اینڈ ڈیسٹی نیشنز اب ہوٹل بیڈز گروپ کہلائیں گے

Hotelbeds Group Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20150105/8521500017LOGO

یہ تبدیلی اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ ہوٹل بیڈزبرانڈ کاروبار کے ایک اہم حصے کا نمائندہ ہے۔

ہوٹل بیڈز گروپ نے حال ہی میں اپنے مکمل سال کے نتائج ظاہر کیے ہیں، جس میں 2014ء میں (30 ستمبر کو ختم ہونے والے سال پر) فروخت میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جو کل مالی سودے کی قدم (ٹی ٹیوی) میں 4,048 ملین یورو رہی۔ اس کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 13 فیصد اضافے کے ساتھ 132 ملین، جبکہ ای بی آئی ٹی اے 100.6 ملین یورو تک رہا۔ ادارے نے ایک مرتبہ پھر عالمی سیاحتی صنعت میں زبردست کارکردگی پیش کی ہے۔

ہوٹل بیڈز گروپ کے دیگر برانڈزمیں ڈیسٹی نیشن سروسز، ایکٹیوٹیز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، انٹرکروزز اور روئیبک شامل ہیں۔

ٹی یو آئی ٹریول پی ایل سی اور ٹی یو آئی اے جی کے انضمام کے بعد ٹی یو آئی گروپ کا نیا ادارہ مرکزی دھارے اور اس سے باہر پر مشتمل ہے۔ ہوٹل بیڈز گروپ مرکزی دھارے سے باہر کے اداروں کا حصہ ہوگا اور ترقی کی رفتار  کو مزید بڑھانے کے لیے مرکز حکمت عملی کو تحریک دے گا۔

ہوٹل بیڈز گروپ کے بارے میں:

ہوٹل بیڈز گروپ دنیا کے نمبر ایک تفریحی سفر کے ادارے ٹی یو آئی گروپ کا حصہ ہے۔ 30 ملین سے زیادہ صارفین کے ساتھ ٹی یو آئی گروپ 180 سے زائد ممالک میں کام کرتا ہے۔

ہوٹل بیڈز گروپ 180 سے زیادہ ممالک میں سفری خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ اس کا کاروبار ہوٹل رہائش، منتقلی، سیر سپاٹے اور دوروں، ملاقاتوں اور تقریبات، ویزا آؤٹسورسنگ اور کروزہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس کے مرکزی صارفین ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنسیاں، کارپوریٹ صارفین اور حتمی صارفین ہیں۔ اس کے برانڈز میں ہوٹل بیڈز، لیٹ رومز ڈاٹ کام، ڈیسٹی نیشن سروسز اور انٹرکروزز شامل ہیں۔

ہوٹل بیڈز گروپ یہ خدمات دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت، کارپوریٹ صارفین اور براہ راست صارفین کو فراہم کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:

ارینالیاکمیونیکیشن
لایا جاردی/ سوفیابوراس
ٹیلی فون: 0044-232-93-34+
ljardi@arenalia.com / sborras@arenalia.com

 دیگر سوالات کے لیے:
ہوٹل بیڈز گروپ
مارتا لوپیز دے کرونتس، ہیڈ آف کمیونیکیشنز
رابطہ: 687-624-971-34+
ای میل: communications@tuitravel-ad.com

ٹی یو آئی گروپ
گروپ کارپوریٹ اینڈ ایکسٹرنلافیئرز
کارپوریٹکمیونیکیشنز / کوزے ایسنر
49-511-566-6021+ ، موبائل 0007-200-172-49+
ای میل: kuzey.esener@tui.com

رودر فن ایشیا
اینڈریواینگ، سینئرکنسلٹنٹ
ٹیلی فون: 4035-6336-65+
ای میل: anga@ruderfinnasia.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150105/8521500017LOGO

You May Also Like

Leave a Reply