کوٹی انکارپوریٹڈ نے پرسٹائن سیز اوشن پروٹیکشن پروگرام کے لیے نیشنل جیوگرافک کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا

پیرس، یکم مارچ 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

زیبائش و آرائش کے معروف عالمی ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کا اعلان کیا ہے، اور پرسٹائن سیز پروگرام کے لیے ڈیویڈوف کول واٹر کو ایک شراکت دار کی حیثیت سے شناخت کر رہا ہے۔

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے:

http://www.multivu.com/mnr/53777-davidoff-nationalgeographic

سمندر زمین کے 72 فیصد حصے پر پھیلے ہوئے ہیں، لیکن صرف ایک فیصد کو محفوظ کیا گیا ہے۔ نیشنل جیوگرافک، اپنے پرسٹائن سی ایکسپڈیشنز کے ذریعے، سمندروں کے چند قدیم مقامات کو محفوظ کرنے اور بحری محفوظ علاقے تخلیق کرنے کا خواہاں ہے۔ اس شراکت داری کا آغاز بحر الکاہل میں پٹ کیرن جزائر (برطانوی علاقہ) کے بحری سفر سے ہوا ہے۔ ایک بحری ماہر ماحولیات اور نیشنل جیوگرافک کے ایکسپلورر-ان-ریزیڈنس ڈاکٹر اینرک سالا جنہوں نے آبی حیات پر انسانی اثرات کو کم کرنے کی خاطر طریقے ڈھونڈنے کے لیےزندگی وقف کر رکھی ہے، اس بحری سفر کی قیادت کریں گے۔

سالا نے کہا کہ “اپنے بحری تحفظ کے پرسٹائن سیز پروگرام کے لیے عرشے پر ڈیویڈوف کول واٹر کی موجودگی مجھے خوش کرے گی۔ کوئی بھی انجمن اکیلے سمندر کو محفوظ کرنے نہیں جا سکتی۔”

نیشنل جیوگرافک کے ایگزیکٹو نائب صدر برائے مشن پروگرامز ٹیری گارسیا نے کہا کہ “پرسٹائن سیز پروگرام ہمارے سمندروں میں آخری قدیم مقامات کو تلاش کرنے اور دستاویزی شکل دینے کی اہم کوشش ہے۔ اس منصوبے کے لیے کوٹی اور ڈیویڈوف کول واٹر کی پشت پناہی دنیا کے سمندروں کو محفوظ کرنے کے ہمارے حتمی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد دے گی ۔”

کوٹی پرسٹیج کے صدر مائیکل اسکیناوینی نے کہا کہ “نیشنل جیوگرافک کے ساتھ شراکت داری ایک اعزاز ہے، جو سمندروں اور ماحول کے تحفظ کے لیے باوقار، معروف اور طاقتور ترین انجمنوں میں سے ایک ہے ۔ ہم اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی خوشبو، ڈیویڈوف کول واٹر کو، جس نے سمندروں کی تازگی کے خوشبویاتی علاقے کا آغاز کیا،  سمندری تحفظ میں متحرک دیکھ کر خوش ہیں۔”

ڈیویڈوف کول واٹر کے نئے چہرے کی حیثیت سے امریکی اداکار پال واکر نے اس منصوبے کو زبردست انداز میں سراہاہے۔ واکر نے کہا کہ “میری پہلی محبت، پہلا جوش سمندر تھا، اس لیے میں سمندروں کے تحفظ کے مقصد سے مکمل تعلق رکھتا ہے۔ مجھے اس افسانوی خوشبو کا چہرہ بننے پر خوشی ہے جو سمندروں کے تحفظ میں متحرک ہونے کی خواہاں ہے۔”

پٹ کیرن کے لیے پرسٹائن سیز ایکسپڈیشن کا آغاز مارچ 2012ء میں ہوگا۔ گرما 2012ء سے صارفین کو دنیا کے سمندروں کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے نیشنل جیوگرافک پرسٹائن سیز کا سہارا بننے کے لیے ڈیویڈوف کول واٹر میں شرکت کا موقع ملے گا۔

رابطہ: آئزابیل میکال، نائب صدر پبلک ریلیشنز، ٹیلی فون: +33-1-58-71-75-80، ای میل: isabelle_mical@cotyinc.com

وڈیو: http://www.multivu.com/mnr/53777-davidoff-nationalgeographic

ذریعہ: کوٹی پرسٹیج

You May Also Like

Leave a Reply